ابنا: وزارت خارجہ کے ترجمان رامين مہمان پرست نے امريکا ميں ايک دہشتگردانہ کارروائي کے منصوبے ميں ايران کے ملوث ہونے پر مبني امريکا کے جھوٹے اور بے بنياد دعوے کو پر زور طريقے سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امريکا نے يہ دعوي کرکے ايک نيا ڈرامہ شروع کيا ہے -وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہر قسم کي دہشتگردانہ کارروائي کي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امريکا اور صيہوني حکومت کي معاندانہ پاليسيوں کے تناظر ميں ديئے جانے والے اس قسم کے کھوکھلے بيانات مضحکہ خيز ہيں-
ايران کي وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا کہ يہ بيان دشمنان اسلام اور علاقے کے دشمنوں کي جانب سے علاقائي اقوام کے درميان پھوٹ ڈالنے کي غرض سے ديئے جا رہے ہيں-انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بيانات کا مقصد علاقے کي اقوام کے درميان اختلاف پيدا کرنے اور صہیوني ریاست کو الگ تھلگ ہونے سے بچانے کے علاوہ اور کچھ نہيں ہے-وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور سعودي عرب کے تعلقات باہمي احترام پر مبني ہيں اور اس طرح کے جھوٹے دعووں سے دشمنوں کو کوئي فائدہ نہيں ہوگا اور نہ ہي اس کا رائے عامہ پر کوئي اثر پڑے گا -.......
/169